پیر 8 دسمبر 2025 - 14:24
علمی و اخلاقی فعالیتوں کا تسلسل معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے، حجت الاسلام شمسی پور

حوزہ/پاکستان میں جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید علی شمسی پور نے قم المقدسہ میں دفترِ جامعہ روحانیت بلتستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر صدرِ جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام علی نقی جنتی سے ملاقات اور ان کے والد محترم کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید علی شمسی پور نے قم المقدسہ میں دفترِ جامعہ روحانیت بلتستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر صدرِ جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام علی نقی جنتی سے ملاقات اور ان کے والد محترم کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کے ترجمان حجت الاسلام سجاد شاکری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی دفترِ جامعہ روحانیت آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ کی علمی، تحقیقی، تبلیغی، قرآنی، سماجی اور ثقافتی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی۔

علمی و اخلاقی فعالیتوں کا تسلسل معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے، حجت الاسلام شمسی پور

پاکستان میں جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید علی شمسی پور نے جامعہ روحانیت بلتستان کی وسیع اور منظم فعالیتوں کو سراہتے ہوئے ادارے کے علمی، ثقافتی اور تبلیغی کردار پر زور دیا۔

علمی و اخلاقی فعالیتوں کا تسلسل معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے، حجت الاسلام شمسی پور

ملاقات کے اختتام پر، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام علی نقی جنتی نے نیز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور حجت الاسلام والمسلمین سید شمسی پور کو جشنِ ولادتِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور جامعہ روحانیت بلتستان کے یومِ تاسیس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha